مقبول خبریں
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا
اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مکمل رکنیت سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا۔
یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا جائے گا، اسرائیلی حکومت فلسطین میں غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بات چیت کے ذریعے غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں جب کہ جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرارداد پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کیا تھا۔