جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمرگل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر

21 نومبر, 2023 14:23

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچز کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سابق کرکٹر عمر گل کو قومی ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کے فراٸض انجام دیں گے۔

ان دونوں کوچز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب سعید اجمل بھی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

عمر گل کا بیان:

 

عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

سعید اجمل کا بیان:

 

سعید اجمل نے بھی کہا کہ ذکا اشرف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے موقع فراہم کیا۔ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

خیال رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا جا چکا ہے اور ان کوچز کی پہلی اساٸمنٹ آسٹریلیا کا دورہ ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی 18 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی قیادت شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف دستبردار ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top