مقبول خبریں
عمر اکمل کی بغیر شرٹ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم اب عمر اکمل بھی سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کا دکھاوا کرتے نظر آئے ہیں۔
کھلاڑی کو ماضی میں فٹنس سے متعلق مسائل اور تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم عمر اکمل نےفٹنس کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے ہوئے بغیر شرٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
کرکٹر عمر اکمل نے اپنی ان تصویروں پر کیپشن لکھا ہے کہ ’براہ کرم توجہ فرمائیں، یہ تصویریں اُن لوگوں کے لیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں۔‘
ایسا لگتا ہے اس جرات مندانہ اقدام کا مقصد انتظامیہ کو یہ یاد دلانا ہے کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم کو ضرورت پڑی تو وہ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں عمر اکمل اپنی ورزش کی تصاویر پوسٹ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سرگرم دکھائی دیے۔
تاہم مداحوں کو عمر اکمل کی تصاویر فوری طور پر نہیں بھا سکی اور اس ضمن میں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تصویر میں موجود ایبس جعلی اور ‘مصنوعی ذہانت’ پر مبنی ہیں۔