جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

یوکرین روس جنگ ختم ہونے کا امکان

26 فروری, 2024 21:20

یوکرین اور یورپی اتحادی جنگ ختم کرنے کیلئے روس سے مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یوکرین اور یورپی اتحادی ممالک مستقبل قریب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں مدعو کر سکتے ہیں۔

یوکرین کے چیف آف اسٹاف آندری برماک نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے امن کے وژن پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جسے بعد کی تاریخ میں دوسری میٹنگ کے طور پر روس کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں خطے میں جاری تصادم روکنے پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

آندری برماک کا اور بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس میں ہم مل کر روسی نمائندوں کو مدعو کریں گے، جہاں انہیں ایک منصوبہ پیش کیا جائے گا، ہم اس جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ایک منصفانہ امن کی طرف لوٹنے کے خواہشمند بھی ہیں۔

اس سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے امن فارمولے کا اعلان نومبر 2022 میں 20 بڑی معیشتوں کے گروپ کے سربراہی اجلاس میں کیا تھا۔ اس میں یوکرین کی علاقائی سالمیت کو بحال کرنے اور روسی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یوکرین  کا موقف ہے کہ وہ اس وقت تک روس کے ساتھ بات نہیں کرے گا جب تک تمام روسی فوجی یوکرین کے علاقوں سے نہیں نکل جاتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top