منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

روس نے یوکرین پر درجنوں ڈرون میزائل داغ دیے

07 ستمبر, 2024 14:09

کیف: یوکرین کی فضائیہ نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات بھر یوکرین پر 67 ڈرون داغے جس میں 58 ڈرون کو مار گر ایا۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرینی فضائیہ نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے 11 علاقوں میں فضائی دفاع کے یونٹوں کو حرکت میں لایا گیا ہے۔

قانون سازوں نے اپنے سرکاری ٹیلی گرام پیج پر متعدد تصاویر کے ساتھ ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ڈرون کا ملبہ پایا گیا۔

مزید پڑھیں:روس کا یوکرین کے پاور گرڈ پر میزائل اور ڈرون حملہ

ماہرین کے مطابق روسی میزائل یا ڈرون کا وسطی کیف میں اتنی دور تک پہنچنا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کیونکہ یہ شہر سوویت دور کے اور مغربی عطیہ کردہ فضائی دفاعی نظام کے نیٹ ورک سے محفوظ ہے۔

شہر کے مرکز میں پہاڑی کی چوٹی کا سرکاری کوارٹر شاید یوکرین میں سب سے بہتر دفاع کی جگہ ہے، کیونکہ اس میں صدر، کابینہ اور مرکزی بینک کے دفاتر بھی ہیں۔

ٹیلی گرام پر شائع ہونے والی تصاویر میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ملبے کے کم از کم 4 ٹکڑے زمین پر بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک ٹکڑا عمارت کے مرکزی داخلی دروازے کی سیڑھیوں کے دامن میں پڑا ہوا تھا جبکہ دھات کا ایک اور ٹکڑا چھروں سے بھرا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top