جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے مزید بارشوں کی پییشگوئی

30 اپریل, 2024 17:08

متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بدھ سے شروع ہونے والے مشکل موسمی حالات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

این سی ایم کے ڈاکٹر احمد حبیب کے مطابق آنے والے دنوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز ہم نے العین کے شمال میں واقع الشعیب کے علاقے میں ژالہ باری دیکھی، ابمشرقی علاقوں میں بھی ژالہ باری کا امکان ہے جو کچھ اندرونی اور مغربی علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 2 مئی کو غیر مستحکم موسم اور بارش کے لیے تیار رہیں۔

حکومت نے کہا کہ بارش کی صورتحال پچھی بار کی طرح تباہ کُن نہیں ہوگی، البتہ خراب موسم 3 مئی کو عروج پر ہوگا جو بدھ رات کی سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top