منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

امریکا نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ قبضے میں لے لیا

03 ستمبر, 2024 15:36

امریکا نے ڈومینیکن ریپبلک میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال طیارے کو ضبط کر لیا ہے۔

طیارے کی ضبطی ایسے وقت میں ہوئی جب نکولس مادورو پر اندرون و بیرون ملک سے حالیہ انتخابات میں فتح کا دعویٰ پر دباؤ ہے جبکہ اپوزیشن وینزویلا کے صدر کی کامیابی مسترد کرچکی ہے۔

وینزویلا کی حکومت نے نکولس مادورو کے طیارے کو ضبط کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ قبضہ قزاقی، غیر قانونی اور امریکا کی طرف سے بار بار مجرمانہ عمل کے سوا کچھ نہیں۔

رائٹرز کے مطابق نکولس مادورو، ان کے ساتھیوں اور اوپیک رکن ملک وینزویلا کا تیل کے ہم شعبے پر بھاری امریکی پابندیاں عائد ہیں۔

امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈسالٹ فالکن 900 ای ایکس طیارہ ایک شیل کمپنی کے ذریعے غیر قانونی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں خرید کر نکولس مادورو اور ان کے ساتھیوں کے استعمال کے لیے امریکا سے باہر اسمگل کیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ تجارت کے معاون وزیر برائے ایکسپورٹ انفورسمنٹ میتھیو ایکسلروڈ کا کہنا ہے کہ اس قبضے سے ایک واضح پیغام جاتا ہے کہ وینزویلا کے حکام کے فائدے کے لیے امریکا سے غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے پرواز نہیں کر سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top