اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سمندری طوفان ‘گیمی’ تائیوان میں تبادہی مچانے کے بعد چین سے ٹکرا گیا

26 جولائی, 2024 08:38

سمندری طوفان گیمی تائیوان اور فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد چین کی سرزمین پر ٹکرا گیا ہے۔

چین کے محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے زیر اثر فوجیان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں جب کہ طوفان کم شدت کے ساتھ شمال کی طرف جائے گا جہاں اس کے زیراثر شدید بارشیں ہوں گی۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں رہنے والے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو طوفان کے پیش نظر محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس طوفان سے تائیوان اور فلپائن میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تائیوان میں طوفان کے زیراثر موسلادھار بارشیں ہوئیں، اس دوران مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 260 سے زائد زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top