منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ جنگ میں شکست؛ 68 فیصد اسرائیلی عوام کا اعتراف

06 جولائی, 2024 20:41

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ میں اپنے اسرائیل کو گھنٹوں پر لاکھڑا کیا، اسرائیلی عوام بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی عوام نے غزہ جنگ میں حماس کے ہاتھوں نیتن یاہو کی شکست کو تسلیم کیا، 68 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں فتح سے بہت دور ہے۔

اسرائیلی میڈیا چینل 12 نیوز کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق دو تہائی اسرائیلی عوام کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے بجائے یرغمالیوں کی واپسی زیادہ ضروری ہے اور 67 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت جنگ کو جاری رکھنے سے زیادہ اہم یرغمالیوں کی واپسی ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ، حماس کے حملوں میں 4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کی تجویز قبول کرنے کے بعد گزشتہ روز موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے قطر کا دورہ کرکے معاہدے کیلئے بات چیت کی ہے۔

مزید پڑھیں: حماس نے 10 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

سروے سے پتہ چلا کہ نیتن یاہو کی اسرائیل میں مقبولیت تقریباً ختم ہوکر رہ گئی ہے اور اس وقت وہ ایک ناپسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے نتیجے میں باالآخر نیتن یاہو حکومت نے غزہ جنگ سے پیچھے ہٹنے کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم انہیں اس مشکل کا سامنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے اعلان کو اپنے عوام کے سامنے فتح بناکر کیسے پیش کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top