ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

دو پائلٹس دوران پرواز سو گئے، طیارہ راستے سے ہٹ گیا

11 مارچ, 2024 16:33

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرواز جنوب مشرق انڈونیشیا سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی جس میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

دوران پرواز شریک پائلٹ نے پائلٹ سے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیشن (این ٹی ایس سی) کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں نے ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا جواب نہیں دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز جکارتہ سے گزر کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں پائلٹس 28 منٹس تک سوتے رہے جب کہ واقعہ 25 جنوری کو پیش آیا تھا جس میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

پائلٹ جب نیند سے بیدار ہو اتو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کو سنگین واقعہ کہا گیا ہے اور دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top