ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ترکیہ نے ایران کو 55 تاریخی نوادرات واپس کردیئے

07 جون, 2024 17:46

ترکیہ نے ثقافتی اثاثوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے گزشتہ سال دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 55 تاریخی نوادرات ایران کو واپس کر دیئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرزورم آثار قدیمہ کے میوزیم میں ایک تقریب کے دوران، ترک حکام نے یہ نوادرات مشرقی ترکی کے شہر میں واقع ایران کے قونصل خانے کے حوالے کیے۔

ترکی کے ثقافتی ورثہ اور عجائب گھر کے ڈائریکٹر جنرل بیرول انکیکوز نے کہا کہ ایران واپس بھیجی گئی اشیاء میں 42 سکے، قدیم ساسانی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک تلوار، ایک پیتل کا جگ اور کانسی کے دور اور اسلامی عہد کے 11 نمونے ایران سے تعلق رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top