ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ترک فلاحی ادارے نے غزہ کو امداد پہنچانے کیلئے جہاز خرید لیے

28 مارچ, 2024 13:20

ترکی کی امدادی تنظیم ہیومینیٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ایچ ایچ) نے مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے دو بحری جہاز خریدے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایچ ایچ کے چیئرمین بلنٹ یلدرم نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لیے ‘انٹرنیشنل فریڈم فلوٹیلا’ کے منصوبے کے لیے خریدے گئے جہازوں کا معائنہ کیا۔

اپنے بیان میں آئی ایچ ایچ کے چیئرمین نے کہا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو جہازوں میں سے ایک انادولو میں 5500 ٹن سامان لے جانے کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایچ ایچ وہ این جی او ہے جس کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے گئے امدادی جہاز ماوی مارمارا پر 2010 میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 10 امدادی کارکن ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران پیدا ہو گیا تھا۔

انادولو امدادی سامان سے بھرا ہوا ہوگا جبکہ دوسرا جہاز ڈاکٹروں سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کو غزہ لے جائے گا، تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دونوں بحری جہاز غزہ کے لیے کب روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top