منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ترکیہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

29 جولائی, 2024 10:35

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد ترکیہ فوجی دستوں کے ساتھ اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے۔

رجب طیب اردگان نے یہ بات ترکیہ کی حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ترک صدر نے اسرائیل کے خلاف اپنے بیانات کو تیز کر دیا اور اشارہ دیا ہے کہ ترکیہ فلسطینیوں کی حمایت میں مداخلت کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی کام نہیں جو ہم نہ کر سکیں، ترکیہ فوجی دستوں کے ساتھ اسرائیل میں بھی داخل ہو سکتا ہے جیسا کہ اس نے ماضی میں لیبیا اور آذربائیجان کے ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں کیا تھا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ قدم اٹھانے کے لیے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل فلسطین کے خلاف مزید جارحیت کا ارتکاب نہ کر سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر رجب طیب اردگان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ طیب اردگان صدام حسین کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں، انہیں صرف یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہاں کیا ہوا تھا اور یہ کیسے ختم ہوا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد ترک صدر نے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور اسرائیل کے ساتھ تجارت بھی معطل کردی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top