منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ترکیہ نے اسرائیل اور نیٹو کے درمیان تعاون روک دیا

02 اگست, 2024 09:50

ترکیہ نے غزہ جنگ کے باعث اسرائیل اورس نیتو کے درمیان تعاون روک دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترکیہ نے غزہ میں جنگ کی وجہ سے نیٹو اور اسرائیل کے درمیان تعاون روک دیا اور کہا ہے کہ اتحاد کو تنازع کے خاتمے تک اسرائیل کے ساتھ شراکت دار کے طور پر شامل نہیں ہونا چاہئے۔

اسرائیل نیٹو کے شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے اور اس نے فوجی اتحاد، اس کے کچھ ارکان اور خاص طور پر سب سے بڑے اتحادی امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے سے قبل، نیٹو کا رکن ترکیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا تھا۔

اس کے بعد سے انقرہ غزہ میں اسرائیل کے آپریشن پر شدید تنقید کرتا رہا  جب کہ ترکیہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ظلم اور نسل کشی کے خلاف اسرائیل سے دو طرفہ تجارت و روابط ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

ترکیہ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر بہت سے مغربی اتحادیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ جنگ بندی نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل پر حملہ کرنے کی بھی دی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اب ترکیہ نے اکتوبر سے اسرائیل کے ساتھ نیٹو کے تمام روابط کو ویٹو کر دیا ہے، جس میں مشترکہ اجلاس اور مشقیں بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو نیٹو کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے نیٹو سے ترکیہ کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top