منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ٹرمپ کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی سمیت 34 الزامات میں مجرم قرار

31 مئی, 2024 11:10

امریکی عدالت نے فحش اداکارہ رقم ادائیگی کیس میں پہلی بار کسی سابق صدر پر الزامات درست قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا  سنادی۔

نیویارک کی جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئیل کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے اور کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس میں تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 رکنی جیوری نے متفقہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا جب کہ عدالت 11 جولائی بروز جعمرات کو ان کی سزا کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو دھاندلی زدہ اور شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اصل فیصلہ پانچ نومبر کو انتخابات والے دن ووٹرز سنائیں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہر الزام میں چار سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، وکیل کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ سزا اور جیل جانے کے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top