جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جیل ہوئی تو سخت عوامی ردعمل آئے گا، ٹرمپ کی دھمکی

03 جون, 2024 12:54

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کی دھمکی دے دی۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیو یارک کی جیوری کے ذریعے اپنی تاریخی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کریں گے لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے، البتہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے جمعرات کو کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی اور 2016 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ایک فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کے عوض رقم کی ادائیگی پر سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کیلئے ٹک ٹاک جوائن کرلیا

ویڈیو: ٹرمپ نے فلسطین کے معاملے پر خبیب سے بڑا وعدہ کرلیا

نیو یارک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے حوالے سے عائد تمام 34 الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے سابق امریکی صدر کو مجرم قرار دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنائی گئی ہے، البتہ اس عدالتی فیصلے کے باوجود وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top