ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ویڈیو: ٹرمپ نے فلسطین کے معاملے پر خبیب سے بڑا وعدہ کرلیا

03 جون, 2024 10:27

معروف مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر خبیب نرماگومیڈوف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان ایک مختصر ملاقات نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں یو ایف سی 302 اینٹ کے دوران ہوئی، اس موقع پر سابق مسلمان روسی فائٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک مطالبہ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خبیب کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے تو غزہ میں جنگ رکوا دیں گے۔

خبیب نُرماگومیدوف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

خبیب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے، جس پر سابق امریکی صدر نے اعتماد کے ساتھ کہا ہم اسے روکیں گے، میں جنگ روک دوں گا۔

یہ اسرائیل اور فلسطین کے موضوع پر ٹرمپ کے معمول کے موقف سے انحراف کی علامت ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے خلاف اسرائیلی حملوں کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ امریکی صدر بنے تو امریکا میں جاری فلسطین کے حامی مظاہروں کو کچل دیں گے اور مظاہرین کو ملک بدر کر دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top