اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

مجھ پر حملہ؛ امریکا ایران کو ‘صفحہ ہستی’ سے مٹادے گا، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

26 جولائی, 2024 18:05

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی نام نہاد دھمکی دیدی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر میرا قتل ہوگیا تو امریکا، ایران کو ختم کردے گا تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو اسکا مطلب امریکی لیڈرشپ بزدل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی کانگریس میں تقریر کا کلپ دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کی تعریفیں کررہے ہیں جبکہ قاتلانہ حملے کا الزام ایران پر عائد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ’بنیاد پرست‘ کیوں قرار دیا؟

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے حکم پر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا گیا، جس پر ایران نے امریکی صدر کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top