ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان میں جھینگوں کی افزائش کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

05 مئی, 2024 16:59

حکومت کے زیر اہتمام کراچی میں ’جھینگوں کی افزائش کیلئے تربیتی فارمنگ‘ پروگرام 3 مئی سے 17 مئی تک جاری ہے۔

جی ٹی وی ڈیجیٹل کے مطابق پاکستان میں جھینگے کی فارمنگ کے حوالے سے جاری 15 روزہ تربیتی پروگرام میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد شرکاء شریک ہیں جو پاکستان میں جھینگے کی پرورش سے متعلق تکنیکی معلومات سے روشناس ہورہے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور فشریز ڈوپلپمنٹ بورڈ  کے زیر اہتمام پائلٹ جھینگے فارمنگ کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 3 مئی 2024 سے 17 مئی 2024 تک وزیر اعظم نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت ’جھینگوں کی فارمنگ‘ سے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 

کراچی میں جھینگوں کی افزائش سے متعلق تربیتی پروگرام جاری ہے
کراچی میں جھینگوں کی افزائش سے متعلق تربیتی پروگرام جاری ہے

جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس ان میرین بائیولوجی کی ڈاکٹر شہناز رشید نے اپنے تربیتی پروگرام کے خطاب میں فوڈ سیکیورٹی اور ملک میں جھینگے کی افزائش کے شعبے کی ترقی میں تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سمندری حیات کے کاروبار سے منسلک طاہر علی دادا منیجر ایکوا ہیچ نے شرکاء کو اس شعبے کے لئے اپنے جذبے کے بارے میں آگاہ کیا کس طرح جھینگے کی افزائش کیلئے تکنیکی معلومات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے قبل انسان کو تکنیکی معلومات پتا ہونی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی جھینگے کی فارمنگ کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے بنیادی طور پر پندرہ روزہ ٹریننگ سے مستفید ہونا چاہیے۔

پاکستان فارمرز اینڈ ایکواکلچر ایسوسی ایشن کے صدر سید دائم علی شاہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کی ترقی میں فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کا کردار انتہائی اہم ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں ایف ڈی بی کے اقدامات کو سراہا ہے۔

پاکستان "فارمر اینڈ ایکواکلچر ایسوسی ایشن" کے صدر سید دیم علی شاہ اسلام آباد سے آئے ٹرینر مراد کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان "فارمر اینڈ ایکواکلچر ایسوسی ایشن” کے صدر سید دیم علی شاہ اسلام آباد سے آئے ٹرینر مراد کے ہمراہ ہیں۔

ماسٹر ٹرینر خالد محمود نے منیجر ٹیکنیکل میرین ہونے کی حیثیت سے شرکاء کو جھینگے کی فارمنگ کے کچھ تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔

]پروجیکٹ منیجر مرتاب علی نے شرکاء کو جھینگے فارمنگ کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور ایف ڈی بی کی جانب سے ملک میں جھینگے کی افزائش اور آبی حیات کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے جائزہ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت پورے پاکستان میں نافذ کی جائے گی اور فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جنید وٹو کی نگرانی میں 1570 جھینگے کاشتکاروں، ماہی گیری افسران، اکیڈیمیا ہیچری آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو تربیت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ جھینگے فارمرز ٹریننگ کی افتتاحی تقریب 5 مئی 2024 کو نجی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی جو 17 مئی تک جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top