جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن : آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

14 اکتوبر, 2021 14:25

اسلام آباد : احتساب عدالت نے آصف زرداری کی آصف زرداری کے خلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

نیب، آصف زرداری کی درخواست بریت پر جواب جمع نہ کرا سکا۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جواب جمع کرانے میں زیادہ دیر نہیں کر دی؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جواب منظوری کی مراحل میں ہے جلد جمع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام، خالی ہاتھ واپس روانہ

جج نے کہا کہ کوشش کریں آج ہی جواب آئے ورنہ گواہ پیش کریں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ موجود ہے، وکیل صفائی سے کہیں جرح کریں۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں آج درخواست بریت پر دلائل کی تیاری سے آیا ہوں۔ جج نے کہا کہ بائیس گواہان بیان قلمبند کراچکے آپ نے کتنوں پر جرح کی؟ جس پر فاروق نائیک نے کہا کہ ابھی تو ترمیمی آرڈیننس کے بعد نیب نے بھی کام روک دیا۔ نیب والے خود وزارت قانون کی رائے کا انتظار کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی آصف زرداری کے خلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے مسترد کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top