جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آج محب وطن کی اصلاح پر صرف عمران خان پورا اترتے ہیں : فیصل جاوید

14 جولائی, 2021 14:41

اسلام آباد : فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ محب وطن کی اصلاح کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، آج محب وطن کی اصلاح پر صرف عمران خان پورا اترتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ آج محب وطن کی اصلاح کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ جلسے میں تقریر کی گئی، ان کی تقاریر بھی سن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھنا ہوگا محب وطن کون ہے۔ پاکستان میں ایک شخصیت کو پوری دنیا میں شہرت، عزت اور مقام ملا۔ عمران خان اپنی ذات کیلئے سیاست میں نہیں آئے۔ اس ملک کا احساس ان کو ملکی سیاست میں لیکر آیا۔ عمران خان نے کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا 22 سال کی جدوجہد کی، کینسر اسپتال بنایا۔ ان کو مواقع ملے کہ شارٹ کٹ سے وزیراعظم بنتے لیکن جدوجہد جاری رکھی۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے نہ کوئی کاروبار کیا نہ سرے محل اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنائے۔ آج محب وطن کی اصلاح پر صرف عمران خان پورا اترتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کو اپنی ٹاپ لیڈر شپ کی گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے : شہزاد وسیم

ان کا کہنا تھا کہ یہ جب بھی اقتدار میں آئے ان کی جائیدادوں اور کاروبار میں اضافہ ہوا اور ملک نیچے گیا۔ یہ پاکستان میں صرف اقتدار کیلئے آتے ہیں تو محب وطن کون ہوا؟

فیصل جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کہتے ہیں کہ بی بی ہم شرمندہ ہیں۔ پانچ سال حکومت میں رہنے کے باوجود بینظیر کے قاتل نہیں پکڑے جاسکےْ قومی پارٹی آج سکڑ کر کہاں پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔ یہاں محب وطن وہ ہیں، جو لندن دوائی لینے گئے اور واپس نہیں آئے۔ پتہ چلنا ہوگا کہ کون اس ملک کو لوٹ رہا ہے اور کون کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا احساس پروگرام پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر آیا۔ 50 سال میں کوئی ڈیم نہیں بنا اب 10 ڈیمز پر کام شروع کیا گیا۔ اپنی کارکردگی کی بنا پر محب وطنی کا جائزہ لیں۔ ان میں کوئی نہیں کہ سکتا کہ ان کے لیڈرز کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے لیڈر کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top