جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزاد امیدواروں کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری روز

21 فروری, 2024 13:00

آج آزاد امیدواروں کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری روز ہے، آزاد اُمیدوار رات 12 بجے تک کسی بھی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن کا سہولت سینٹر آج رات 12 بجے تک فعال رہے گا۔ آزاد امیدوار بیان حلفی اور پارٹی سربراہ کے خط کے ساتھ الیکشن کمیشن کو درخواست دے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں آزاد امیدواروں کی فہرست اور بیان حلفی کے ساتھ درخواست دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب 82 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا الیکشن کمیشن سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی انکوائری کا مطالبہ

دوسری جانب سندھ اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب 9 آزاد امیدوار بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top