ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیاست میں انٹری دے دی

29 مارچ, 2024 14:40

سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد وائرل ٹک ٹاکر حریم شاہ سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

حریم نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ہی برطانیہ میں مرکزی دھارے کی ایک جماعت میں شامل ہو چکی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں تین بڑی اور مشہور جماعتیں ہیں، میں ابھی تک پارٹی کا نام ظاہر نہیں کر سکتی لیکن میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ میں نے ایک پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کے سینئر لیڈر نے مجھے سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی تھی، البتہ مستقبل میں الیکشن لڑنے اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی مقبولیت اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میں آزادانہ اور منصفانہ طریقوں سے انتخابات جیتوں گی اور پاکستان کے لیے آواز بلند کروں گا جب کہ میں پہلے ہی انسانی حقوق کے لیے کام کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ کچھ افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد حریم شاہ فی الحال اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تحفظ میں ہیں۔ برٹش پاکستانیوں کے ایک گروپ نے الزام عائد کیا کہ ٹک ٹاکر نے مانچسٹر میں ڈکیتی کی ایک واردات میں 6000 پاؤنڈ چوری کیے اور لندن فرار ہو گئیں۔

تاہم حریم نے ان الزامات کی تردید کی اور الزام لگانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے خلاف پولیس کی مدد لیں۔

حریم ایک سال قبل پاکستان چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئیں، البتہ ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ وہ اب لندن میں ہی قیام کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top