جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ٹک ٹاک کا امریکا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فروخت کرنے سے انکار

27 اپریل, 2024 14:08

چینی ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا میں ایپ فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک اسکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

چینی حکومت نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے نتائج امریکا پر مرتب ہوں گے۔

ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چیو نے رواں ہفتے پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، "ہمیں یقین ہے اور ہم عدالتوں میں آپ کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔

فیصلے کے بعد کمپنی کو کاروبار فروخت کرنے کے لیے نو ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور ممکنہ پابندی کے نفاذ سے قبل مزید تین ماہ کی رعایتی مدت دی گئی ہے۔

اس فروخت کی آخری تاریخ 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد 2025 تک ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top