جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی بادلوں کے لپیٹ میں، بوندا باندی کا امکان

09 جولائی, 2021 10:16

کراچی: شہر قائد بادلوں کے لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

شہر بادلوں کے لپیٹ میں ہے اور حبس کا سماں ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ سمیت کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کررکھی ہے۔ مون سون سسٹم سندھ میں چودہ جولائی کو انٹری دے گا۔ شہر قائد میں پہلا اسپیل پندرہ جولائی کی رات بارش برسائے گا۔ پہلے اسپیل میں درمیانہ درجہ کی بارش متوقع ہے۔

مون سون سیزن میں مجموعی طور پر 132ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی ہے۔ اس سال مون سون بارشوں میں اضافہ کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top