اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ہمیں طعنہ دینے والوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، نواز شریف

08 جون, 2024 13:48

صدر ن لیگ نواز شریف نے ن لیگی سینیٹرز ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طعنہ دینے والوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا جو بڑا کام ہوا اس کے پیچھے ن لیگ ہے، مجھے اپنی قوم بہت عزیز ہے، ملک کے تمام قابل ذکر منصوبے ن لیگ کے ادوار میں مکمل ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے پاس مدد مانگنے نہیں گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا آئیں مل کر کام کریں، ہم جیل میں تھے تو آپ نے اے سی اتروادیے تھے، آپ جیل میں ہیں میرا تو دھیان بھی ایئر کنڈیشنز کی طرف نہیں گیا، میں نے کبھی انتقام سے متعلق نہیں سوچا، ہمیں طعنہ دینے والوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:حکومت عمران خان کے جیل سیل کی تصاویر سامنے لے آئی

صدر ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا یہ دوبارہ لے کر آئے، آئی ایم ایف آج بڑی بڑی شرطیں لاگو کررہا ہے، اگر انہیں مانا جائے تو غریب کے لیے مصیبت کیوں نہ پیدا ہو، اتنے خراب حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی، بجلی کے نرخوں میں میرے دور کے بعد اضافہ ہوا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ہر بڑے منصوبے پر مسلم لیگ ن کا نام لکھا ہوا ہے، میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے ملک کو اجاڑ کر چلے گئے، قوم کو سوچنا چاہیے کس نے ملک کی خدمت کی کس نے اجاڑا، اس وزیر اعظم کو گرفتار کیا گیا جس نے ایٹمی دھماکے کیے، شاہد خاقان عباسی عمدہ انسان ہیں، شاہد خاقان عباسی نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، چیزوں کی قیمتیں کم ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا، مریم نواز دن رات محنت کررہی ہیں، انہیں شاباش دوں گا، پاکستان میں غریب لوگوں کا جینا مشکل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top