جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام قبول کرنے پر غور، ہربھجن انضمام الحق پر برس پڑے

16 نومبر, 2023 14:12

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ برس پڑے۔

سابق کرکٹر انضمام الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہربھجن مولانا طارق جمیل کے سحر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کا بھی سوچا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہربھجن سمیت کئی کرکٹرز مولانا طارق جمیل کی زیر قیادت دعائیہ نشستوں میں شریک تھے۔

انضمام نے بتایا کہ سیشن دیکھنے کے بعد ہربھجن نے مولانا طارق جمیل کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک کمرہ تھا جہاں نماز ادا کی جاتی تھی، مولانا طارق جمیل شام کو ہمارے پاس تشریف لاتے اور نماز پڑھاتے تھے، کچھ دنوں کے بعد عرفان پٹھان، محمد کیف اور ظہیر خان بھی آنے لگے جبکہ انکے علاوہ 4 دیگر ہندوستانی کرکٹرز بیٹھ کر ہمیں دیکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر آصف علی کا انضمام الحق کے بارے میں نیا انکشاف

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہربھجن کو طارق جمیل کے مولانا ہونے کا علم نہیں تھا، اس نے کہا کہ میں اس شخص سے متاثر ہوں اور ان کی باتوں پر عمل کرنا چاہتا ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے سابق کپتان انضمام الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے اسلام قبول کرنے کے غور کا دعویٰ جھوٹا ہے، مجھے سکھ ہونے پر فخر ہے’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top