منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ میں مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رہے گی: نیتن یاہو

08 جنوری, 2024 13:10

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سربراہی میں اتوار کے روز وار کیبنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے خلاف فوجی ایکشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نیتن یاہو نے وارکیبنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں تو صرف کامیابی حاصل کریں گے، ہم شمالی اور جنوبی غزہ کے لوگوں کے لیے سکیورٹی کو واپس لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید، 250زخمی

اسرائیلی وزیراعظم نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی اب سیکھ لینا چاہیے جو حماس نے گزشتہ ماہ سیکھ لیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ کوئی دہشتگرد بھی محفوظ نہیں ہے اور ہم اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم شمال کے لوگوں کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی یقینی بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top