منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ترکیہ کے صدر کا 100 سالہ تاریخ میں پہلے جدید گرجا گھر کا افتتاح

09 اکتوبر, 2023 15:08

استنبول:ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اتوار کو عثمانی ریاست کے بعد ترکی کی 100سالہ تاریخ میں بھاری اکثریت سے مسلمانوں کی حکومت کی حمایت سے تعمیر کیے گئے پہلے چرچ کا افتتاح کردیا۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے، ہم ہمیشہ سے ہی غاصبوں کیخلاف مظلوموں کی حمایت کرتے آئے ہیں یہی ہمارا فرض ہے۔

مور ایفرم سریاک آرتھوڈوکس چرچ کا افتتاح ترکی اور اس کے طاقتور لیڈر دونوں کے لیے ایک اہم ثقافتی اور سیاسی لمحہ ہے۔

ایردوان کو اپنے دو دہائیوں پر محیط دور اقتدار کے دوران قدیمی گرجا گھروں کو مساجد میں تبدیل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

ایرداون ہمیشہ سے ہی ترکیہ کے سابق فیلڈ مارشل مصطفیٰ کمال اتاترک کی جانب سے قائم کردہ سیکولر ریاست میں مسلمانوں کے حقوق کی بحالی کیلئے کام کرتے آئے ہیں۔

ایردوان نے 2019 میں استنبول کے آساریان مسیحیوں کیلئے چرچ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ان مسیحیوں کی تعداد 17 ہزار کے قریب ہے۔

ایردوان نے مسیحیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح ہمیں بھی بڑے مسائل کا سامنا ہے، ان کا خطاب ایسے موقع پر ہوا جب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں آج یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ انتہائی اہم ہے۔

 یہ پڑھیں : ترکیہ: پارلیمنٹ کے باہر خود کش دھماکہ اور فائرنگ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top