جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کا صدمہ؛ 3 افراد ہلاک ہوگئے

21 نومبر, 2023 15:25

ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں شکست کے بعد جہاں بھارتی ٹیم جذبات پر قابو نہ لاتے ہوئے رو پڑی وہیں بھارتی مداحوں نے اس شکست کے باعث خودکشی کرلی اور ایک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی شکست پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی۔

اس کے علاوہ جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دیو رانجن ایموشنل ڈس آرڈر بیماری کا علاج کروا رہے تھے، بھارت سے شکست کے بعد وہ گھر سے نکل گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شکست کا صدمہ، بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر کو گالیاں نکال دی

دوسری جانب ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست پر اتنے غمزدہ ہوئے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے، کمار یادیو کے دوست انہیں فوراً اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مداحوں کی ٹریوس ہیڈ کی 1 سالہ بیٹی اور بیوی کو ریپ کی دھمکیاں

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top