ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

06 جون, 2024 15:37

مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا یکدم 2400 مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2800 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں 30 ڈالر کے بڑے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 2362 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پرھیں: روس کا پاکستان کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top