منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

صدر مملکت کا نگراں وزیراعظم کی سمری کے لہجے اور الزامات پر تحفظات کا اظہار

29 فروری, 2024 09:41

 

صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری میں نگراں وزیر اعظم کے لہجے اور لگائے گئے الزامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کے لب و لہجے قابل افسوس قرار دیدیا ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی منظوری مخصوص نشستوں کے معاملے کے الیکشن کے 21 ویں دن تک حل کی توقع کے ساتھ دی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ صدر ریاست کے سربراہ اورجمہوریہ کےاتحاد کی علامت ہے،بحیثیت صدر مملکت نگراں وزیر اعظم کےجواب پر تحفظات ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان اور بے بنیاد الزامات لگائے،صدر کو قوم کی بہتری اورہم آہنگی کیلئے قومی مفاد کو مدنظر رکھنا ہوتاہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ صدر کی جانب سے وزیراعظم کی قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق سمری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے عین مطابق واپس کی گئی، میرا مقصد آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت قومی اسمبلی کی تکمیل تھا، مگر میرے عمل کو جانبدار عمل کے طور پر لیا گیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ قرارداد مقاصد کے مطابق عوام کو اپنے ملک کے ایگزیکٹو فیصلوں میں حصہ لینے سے محروم نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت سمری کے کچھ پیراز میں لگائے گئے آئین کی خلاف ورزی کے الزامات پر وقت صرف نہیں کرنا چاہتے۔

یہ پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top