جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لانے کا امکان

21 فروری, 2024 13:24

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3 سیاسی جماعتیں مخلوط حکومت بنائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق کے بعد معاہدے کو آج حتمی شکل دینے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سےجبکہ سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوں گے جبکہ  بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کو بھی اہم وزراتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تعیناتی مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی کے معاملات طے، شہباز شریف وزیراعظم اور زرداری صدر ہوں گے

ذرائع کا کہبنا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں پی پی اور ن لیگ کے6،6جبکہ باپ پارٹی کے 2وزیر ہوں گے جبکہ مشیروں کی تعیناتی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top