جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت کی شکست : انوشکا کی ویرات کو گلے لگا کر دلاسہ دینے کی تصویر وائرل

20 نومبر, 2023 13:40

 

5 اکتوبر 2023 بھارت میں شروع ہونے والا کرکٹ کا عالمی میلہ بلآخر آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

48 میچز کے دوران کئی عالمی ریکارڈز ٹوٹے تو وہیں خراب امپائرنگ اور پچز کے حوالے سے بہت سے تنازعات نے کھیل کو سیاسی رنگ دیا، جس کا عمومی فائدہ بھارت کو ہوا۔

ٹیم انڈیا بلاشبہ اپنی شاندار پرفارمنس کے سبب پورے ٹورنامنٹ میں سب کی ہاٹ فیورٹ رہی، بھارتی ٹیم نے اپنے 11 میچز میں سے 10 میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی تاہم فائنل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔

اپنی ہی سرزمین پر شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے کے کئی مناظر سامنے آئے ، کہیں بھارتی کپتان روہت شرما آنسو بھری آنکھیں لیے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم جاتے نظر آئے تو وہیں کئی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی گراؤنڈ میں روتے دیکھا گیا۔

 

ایسے میں میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا بھی خاصی افسردہ نظر آرہی ہیں۔

بھارت کی شکست پر انوشکا آبدیدہ ہوگئی اور ویرات کو گلے لگا کر دلاسہ دیا ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ کے آخری اوورز کے دوران کی بھی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں انوشکا اور اتھیا شیٹھی کو شکست سے قبل ہی افسوس کی حالت میں دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں انوشکا کو آنکھوں پر ہاتھ رکھے میچ ختم ہونے سے قبل افسردہ دیکھا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top