ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل، سپریم کورٹ

08 اگست, 2018 11:30

سپریم کورٹ نے این اے ایک سو اکتیس لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا اور عمران خان کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے، سپریم کورٹ نے ایک روز پہلے بھی ہائیکورٹ کا ایسا ہی فیصلہ معطل کیا تھا۔۔

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے وکیل سردار اسلم نے کہاکہ عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد پہلی تقریر میں تمام حلقے کھولنے کی بات کی تھی ۔

جس پر چیف چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ایسے بیانات سیاسی ہوتے ہیں، عدالت سیاسی تقریروں کا جائزہ نہیں لے سکتی، حلقے میں دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔

جسٹس اعجازاالاحسن نے ریمارکس دئے کہ ایک بار نتیجہ بن گیا وہ حتمیٰ ہوگیا۔

ایسی درخواستیں سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے۔ہائیکورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔

سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے ان اے 131 کی نشست برقرار رکھی تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرینگے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں عمران خان نے مجموعی طور پر 84313 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار خواجہ سعد رفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، جس میں عمران خان کی کامیابی برقرار رہی تھی تاہم ان کی کامیابی کا مارجن کم ہو کر 608 رہ گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top