جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا وائرس کے پیش نظر این سی او سی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا

25 اپریل, 2021 14:31

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا، اجلاس میں ملک بھر میں جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ویکسین کی درآمد اور ویکسینیشن کے عمل میں تیزی کے لیے مزید سینٹرز کے قیام کے لیے تجاویز بھی زیر غور ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید 118 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تیزی سے بڑھتی شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور ہونگی، لاک ڈاؤن کے حوالے سے مالز، تعلیمی اداروں سمیت تجارتی مراکز کی بندش کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے انڈیا کو کی جانے والی کورونا ریلیف سپورٹ پیشکش پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اجلاس میں این سی سی کے فیصلوں کے بعد سے اب تک ایس او پیز عمل درآمد صورتحال پر اعداد و شمار بھی پیش کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top