منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

14 اکتوبر, 2023 11:54

کراچی: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کو گرہن لگنے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ رواں برس کا آخری سورج گرہن بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحر ہند کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سال 2023 کا پہلا سورج کتنے بجے طلوع ہوا؟

ماہرین فلکیات کی جانب سے اس آخری سورج گرہن کو ‘رِنگ آف فائر’ کا نام دیا گیا ہے۔

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے آجاتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے، چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو روک نہیں پاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے ‘رِنگ آف فائر’ کہا جاتا ہے۔

سورج گرہن کے وقت چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا آگ نما چھلا ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top