منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر اسپتال لے گیا

26 اکتوبر, 2023 15:37

اترپردیش: بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش لے ضلع اناؤ کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ اس وقت حیران اور خوفزدہ ہوگیا جب ایک شخص تھیلے میں سانپ لے کر پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی، خاتون کو پڑوسیوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، ویڈیو وائرل

واقعہ کی اطلاع ملنے پر شوہر گھر آیا اور سانپ کو لے کر اسپتال پہنچ گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔

سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top