جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ملتوی

15 فروری, 2024 10:27

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی ہوگئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث  سماعت 20 فروری تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان تھا۔

کیس کی گزشتہ شماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top