جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

01 جنوری, 2024 09:45

نگراں حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی  قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، اوگرا کی بھیجی گئی سمری پر وزیراعظم ہاؤس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 276 روپے 21 پیسے برقرار رہے گی۔

 

جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پیٹرول14روپے سستا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top