منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

جیل میں قید سابق وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

02 نومبر, 2023 14:34

 

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ان دنوں جیل میں ہیں جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو بخار کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر ریاستی فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے جس پر انہیں عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ پڑھیں : معروف بھارتی اداکارہ کرن کھیر کورونا وائرس کا شکار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top