ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وفاقی کابینہ نے ملکی مفاد میں بڑا فیصلہ کرلیا

20 مارچ, 2024 13:13

وزیراعظم شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے ملکی مفاد میں رضا کارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین سمیت وزیراعظم نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر بریفنگ بھی دی۔
جب کہ وفاقی کابینہ نے شمالی وزیراستان میر علی حملے کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی، کابینہ نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top