مقبول خبریں
فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات کو شفاف قرار دے دیا
اسلام آباد: غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، فافن رپورٹ نے گلگت بلتستان انتخابات کو شفاف قرار دے دیا۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئے، چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے، رزلٹ کی تیاری شفاف تھی مگر چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی بی انتخابات : آزاد امیدواروں کی اکثریت کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا امکان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دورکرنے کیلئے اقدامات کرے۔
رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔