جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن ہر صورت اپنے وقت پر ہوں گے:آرمی چیف

22 دسمبر, 2023 11:34

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ عام انتخابات رکیں گے نہیں، ہر صورت میں مارچ سے پہلے ہوں گے۔

آرمی چیف نےپاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا ۔
پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے تقریب میں ا مریکی نشریاتی ادارےسے گفتگو میں بتایاکہ جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا، لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہر صورت سینیٹ الیکشن سے پہلے ہوں گے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے،جبکہ پاکستان میں سینیٹ کا اگلا الیکشن مارچ 2024 میں ہونا ہے۔

یہ پڑھیں:آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈسےاہم ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top