ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف

22 جولائی, 2018 09:58

مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کا کہناہے کہ حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں،عین انتخابات سے چند دن قبل آدھی رات کو اس قدر عجلت میں فیصلہ سنانا ہی ساری کہانی بیان کر رہا ہے۔

میاں شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں ہزاروں کیس مکمل ثبوتوں کے ساتھ زیر التوا ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کے مقدمات کے فیصلوں میں خاص تیزی دکھا ئی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پہلے میاں نوازشریف مریم نواز کو انتخابات سے قبل سزا سنائی گئی اور اب حنیف عباسی کو سزا سنا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزاسنائی گئی ہے جس کے بعد انہیں  کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top