ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا

31 مارچ, 2024 13:09

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی جانب سے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر منا یا گیا۔

اس حوالے سے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کروائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور  دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی کے ہولی ٹرینٹی کتھیڈرل میں بھی ایسٹر کی مناسبت سے عبادات اور دعائیہ تقریب ہوئیں۔

:مسیحی برادری کو مبارکبادیں

صدر مملکت آصف زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی اور کہا کہ  آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے قیام پاکستان اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ  مسیحی برادری پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتاہوں، مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں 70ہزار مسیحی ووٹرز کا نمائندہ بن کر اسمبلی میں آیا ہوں،قیام پاکستان میں مسیحی برادری کااہم کردار ہے، ہماری ذمے داری ہے کہ آپ کے حقوق کا تحفظ کریں۔
ہم نے امن اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے،امن ،محبت اورخوشحالی کو فروغ ملنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجھار نے کہا کہ  مسیحی برادری کو ایسٹر کا تہوار مبارک ہو، ایسٹر مسیحی دنیا کا خاص تہوار ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئےآواز ۔بلند کی، بین المذہب ہم آہنگی کا فروغ اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top