جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب،ایک ہفتے میں جھوٹے مقدمات ختم نہ کرنے پر سزا دینے کا اعلان

01 مارچ, 2024 11:30

 

پشاور: علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے ہیں ۔

علی امین گنڈا پور کو 90ووٹ ملے جب کے مسلم لیگ ن کے امیدوار عباد اللہ کو 16ووٹ ملے۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنا آئین اور قوم سے غداری ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوا،الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی سب سے پہلے خود کوپیش کرتا ہوں، جو مینڈیٹ چوری ہوا اسے دنیا کے سامنے لایا جائے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایسا نظام لائیں گے کہ آئندہ کوئی دھاندلی نہ کرسکے، لیول پلیئنگ فیلڈ چھوڑیں ہم سے انتخابی نشان چھین لیا گیا۔

نومنتخب وزیر اعلی نے کہا کہ9 مئی کو میرے خلاف9ایف آئی آر درج کی گئیں،مجھ پر مقدمات ہوئے، کہا گیا میں نے توڑ پھوڑ کی، اگر ثبوت ہیں تو میں حاضر ہوں، جو سزا بنتی ہے دے دیں،ایک ہفتے میں جھوٹے مقدمات ختم نہ کیے تو سزا کیلئے تیار ہوجائیں۔

علی امین گنڈا پور کا خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نہ کرپشن کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے، جو کرپشن کرے گا اس کو نہیں چھوڑیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے سب سے پہلے دہشت گردی ختم کریں گے، جب تک امن نہ ہو کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،ہماری فورسز نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جعلی مقدمات میں جیل میں ہیں، میرے لیڈر کا قصور یہ ہے اس نے پاکستان کی آزادی کی بات کی،ہمارے لیڈر نے قوم کے لیے 27سال جدوجہد کی۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم انتقام نہیں چاہتے،یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں، ہم نے ملکی خود مختاری اور عوام کے حقوق کی بات کی، مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کیا جائے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئی تھیں۔

یہ پڑھیں : قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top