منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی برانچوں کا سربراہ حاضر سروس ججوں کو لگا دیا

12 جولائی, 2021 10:55

لاہور : چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر بھٹی نے انتظامی برانچوں کا سربراہ حاضر سروس ججوں کو لگا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے انتطامی ڈھانچے میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کردیں گئیں ہیں۔ انتظامی برانچوں کا سربراہ حاضر سروس ججوں کو لگا دیا گیا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام جوڈیشل برانچوں سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات لے لیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل جوڈشل اینڈ کیس مینجمنٹ کا تقرر کردیا گیا۔ ڈی جی کرپشن کے خاتمہ کے علاوہ کیسوں کی فکسیشن کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور کی یونیورسٹیوں کے طلباء کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن، ٹینکوں کی سواری

ایڈیشنل سیشن جج کو ایڈشنل رجسٹرار جوڈیشل لگا دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کیسوں کی مارکنگ اور ججوں کا روسٹر جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اسی طرح ایڈیشنل سیشن ججز ہی ایڈیشنل رجسٹرار کیس کمپلیشن اور کیس مینجمنٹ ہوں گے۔ پہلے یہ دونوں عہدوں کے انچارج لاہور ہائی کورٹ کے گریڈ 20 کے افسر ہوتے تھے۔

ارجنٹ سیل، آئی ٹی، کیس مینجمنٹ، ریسرچ، کیس فیکسر کے ڈپٹی رجسٹراروں کا انچارج سینیئر سول ججز کو بنا دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top