منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

برطانوی وزیراعظم نے بھارتی نژاد وزیر داخلہ کو عہدے سے برطرف کردیا

13 نومبر, 2023 14:56

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھارتی نژاد وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے برطرف کردیا۔

بھارتی نژاد سویلا بریورمین نے اسرائیل کی غزہ پر حملوں کی حمایت کی تھی اور بریورمین نے لندن میں ہونے والے تاریخی مارچ کو نفرت مارچ کہا تھا۔

برطرف ہونے والی وزیر نے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف متعدد مواقع پر نفرت کا کھلا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کی حمایت کرنے والوں کو فورا ختم کردینا چاہیے: اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر

سویلا کو سفید فام برطانوی شہریوں نے بھی بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شہریوں کی جانب سے رشی سونک پر برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پانچ اپوزیشن جماعتوں نے عوامی طور پرسویلا کو وزیرداخلہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top