بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

خواتین ووٹرز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑا قدم

22 جولائی, 2018 10:40

خیبر بختونخوا اور بلو چستان نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے معاہدوں پر الیکشن کمیشن نے  نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جس حلقے میں بھی خواتین ووٹرز کے ووٹنگ کا تناسب 10 فیصد سے کم ہوا تو اس کے نتائج کالعدم قرار دیے جائیں گے۔

بلوچستان کے الیکشن کمشنر نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت خواتین کو حق رائے دہی سے دور رکھنا جرم ہے۔

صوبے میں خواتین ووٹرز آبادی کا بڑا حصہ ہیں اور رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 22 ہزار 252 ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ جن علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جائے گا ان علاقوں میں انتخابات کالعدم قرار دیے جا سکتے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا پیر مقبول احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر تین سال قید کی سزا ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top